لاہور(ویب ڈیسک) وزیر ہاوسنگ حکومت پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گاقبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی زمینیں بھی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شامل کی جائیں گی۔ جبکہ منصوبے سے مقامی انڈسٹری کو بڑھنے میں مدد ملے گی۔
صوبائی وزیرہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ ملک بھر میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ ملکی معیشت اور عوام کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے بہت زیادہ بیرونی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی۔ یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر:مشکلات اور مواقع کے موضوع پر ہونے والے ایک سیمینار میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد سے لے کر اب تک تقریباََ ہر حکومت نے روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر ووٹ حاصل کیے لیکن کوئی اس وعدے کو پورا نہ کر سکا۔ موجودہ حکومت کے پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کی پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔وزیر اعظم کے پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں بنائی گئی ٹاسک فورس مکمل طور پر فعال اور متحرک ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے اراضی کا حصول بھی جاری ہے ۔ کھربوں روپے مالیت کی زمینیں اس منصوبے میں شامل کی جا رہی ہیں جن میں انسدادِ تجاوزات آپریشن کے دوران واگزار کرائی گئی زمینیں بھی شامل ہیں ۔ ان کا اس سے بہترین مصرف کوئی نہیں۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مزید کہا کہ ابھی منصوبے کی تفصیلات فائنل کی جا رہی ہیں ۔ بہت ساری چیزیں ابھی پائپ لائن میں ہیں تاہم ابھی سے قومی و بین الاقوامی سرمایہ کار اس منصوبے میں انویسٹمنٹ کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔ منصوبے میں حکومت براہِ راست سرمایہ کاری نہیں کرے گی بلکہ صرف ایک ریگولیٹر کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم اس منصوبے کے ذریعے نئی اور ماڈرن ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے جس سے مقامی انٖڈسٹری کو پھلنے پھولنے کا موقع ملے گا اور لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ضلعی انتظامیہ کو ایک مہینے کا وقت دیا ہے جس کے اندر اندر تمام غیر قانونی تجاوزات اور قبضہ مافیا کی عمارتوں کو مسمار کر کے حکومتی زمینوں کو واگزار کروایا جانے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے ذرائع کا بتانا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں قبضہ مافیا نے محکمہ مال کی 31 ہزار کنال، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی 636کنال اور محکمہ جنگلات کی 280 کنال اراضی ہتھیا رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق اندرون لاہور کی 8 سرکاری عمارتوں اور میٹرو پولیٹن کی 32 عمارتوں پر بھی لینڈ مافیا قبضہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔۔
The post حکومت پنجاب نے ہزاروں کینال سرکاری زمین قبضہ مافیا سے چھڑا لی۔۔ لیکن اس زمین پر اب کیا بنے گا؟ حکومت نے ایسا اعلان کردیا کہ مافیا کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2PbCW2S
via IFTTT

No comments:
Write komentar