علاقے میں موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے رابطے میں مسائل کا سامنا ہے۔ واقعے کے عینی شاہد شریف خان کا کہنا تھا کہ حادثہ شام کے وقت پیش آیا جس کے کافی دیر بعد انہیں موبائل سگنلز موصول ہوئے جس کے بعد انہوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں چند ہی لوگ آباد ہیں جنہوں نے حادثے کے فوری بعد ہی لوگوں کو بس سے نکالنے کی کوششیں شروع کر دی تھیں تاہم سورج غروب ہونے اور پہاڑی علاقے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا رہا۔
دیگر عینی شاہدین کے مطابق زخمی خاتون معجزانہ طور پر حادثے میں محفوظ رہیں اور انہیں ایک گھر میں لے جایا گیا تاہم خاتون کی زبان مختلف ہونے کی وجہ سے کسی کو ان کی بات سمجھ میں نہیں آ سکی تھی۔ بعد ازاں پولیس نے واقعے میں 17 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔ دریں اثنا پولیس کا کہنا تھا کہ ایمبولینسز اور نجی گاڑیاں جائے وقوع کی جانب رواں ہیں تاہم علاقہ دور ہونے کے باعث انہیں لاشوں کو منتقل کرنے میں وقت درکار ہے۔
کوہستان میں داسو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آ سکیں۔
The post کوہستان: قراقرم ہائی وے پر مسافر بس کھائی میں جاگری، 17 افراد ہلاک appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2JnLq1s
via IFTTT


No comments:
Write komentar