اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے 23 اکتوبر کو ریاض پہنچیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں 23 اکتوبر سے مستقبل کے سرمایہ کاری اقدامات پر 3 روزہ کانفرنس شروع ہو گی جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم عمران خان 23 اکتوبر کو ریاض پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم کو دورے کی دعوت شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی ہے، کانفرنس میں عمران خان پاکستان میں سرمایہ کاری اور معاشی مواقع پر بات کریں گے جب کہ اپنے آئندہ 5 سالہ وژن سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملیں گے جب کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب میں منعقدہ سرمایہ کاری کانفرنس میں 90 ممالک سے3800 مندوب آ رہے ہیں۔
The post سرمایہ کاری کانفرنس: وزیراعظم 23 اکتوبر کو سعودی عرب جائیں گے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PI96Ac
via IFTTT


No comments:
Write komentar