Technology

Ads

Most Popular

Friday, 19 October 2018

سپریم کورٹ: وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر صادق و امین قرار

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان کو صادق و امین قرار دے دیا، وزیر اعظم کی اہلیت کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی نظرثانی درخواست مسترد کر دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیراعظم عمران خان کی اہلیت کے عدالتی فیصلے کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی نظرثانی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ کے دلائل سننے کے بعد فیصلے میں قرار دیا کہ وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت نے حقائق کو نظرانداز کیا تاہم درخواست میں کوئی ایسے قانونی نکات نہیں اٹھائے گئے جس پر نظر ثانی کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ اکرم شیخ کے مطابق عدالت سے گزشتہ فیصلے میں غلطیاں ہوئیں تاہم ہماری رائے کے مطابق حنیف عباسی کی درخواست میں وزن نہیں اس بنا پر نظر ثانی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو حنیف عباسی کی عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اہل اور جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔

The post سپریم کورٹ: وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر صادق و امین قرار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2P8T6Kj
via IFTTT

No comments:
Write komentar