اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرِاعظم کی کفایت شعاری مہم، دوسرے مرحلے میں مزید 55 گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔ وزیرِاعظم ہاؤس کی انچاس، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی چھ گاڑیاں نیلامی کے لیے رکھی گئی ہیں۔
وزیرِاعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی نیلامی 17 جبکہ قومی اسمبلی کی گاڑیوں کی نیلامی 24 اکتوبر کو ہو گی۔ وزیرِاعظم ہاؤس کی گاڑیوں میں دو بم پروف، بیس بلٹ پروف اور 27 نان بلٹ پروف گاڑیاں شامل ہیں۔ سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے دور میں خریدی گئی۔ 2016ء ماڈل کی 9 گاڑیاں بھی نیلامی میں رکھی جائیں گی۔
پندرہ اور سولہ اکتوبر کو عوام وزیرِاعظم ہاؤس میں گاڑیوں کا معائنہ کر سکیں گے۔ دوسرے مرحلے کے لیے ان گاڑیوں پر ایف بی آر سے ٹیکسز کو کم کروا کر نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔ ایف بی آر گاڑیوں کی نیلامی کے عمل کی خود نگرانی کرے گا۔
The post کفایت شعاری مہم، مزید 49 گاڑیاں نیلامی کے لیے تیار appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2IRFkGn
via IFTTT


No comments:
Write komentar