Technology

Ads

Most Popular

Sunday, 14 October 2018

حکومت کا ادھار تیل کیلیے یو اے ای سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ

 


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے بھی 3 ماہ کی ادھار ادائیگیوں پر 2 لاکھ بیرل یومیہ تیل لینے کیلیے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یو اے ای کے وزیر مملکت و ڈائریکٹر جنرل ابوظہبی نیشنل آئل کمپنی سلطان الجبیر کی سربراہی میں وفد 19 اکتوبر کو ایک روزہ دورے پر پاکستان آرہا ہے۔ وفد میں یو اے ای کے نائب وزیر خارجہ بھی شامل ہیں۔ وفد وزیر خزانہ اسد عمر سمیت دیگر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرکے اسی روز واپس چلا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے ساتھ کافی عرصے بعد اس نوعیت کی بات چیت ہونے جا رہی ہے۔ یو اے ای چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جائے اور مذاکرات میں بریک تھرو کی توقع ہے۔

The post حکومت کا ادھار تیل کیلیے یو اے ای سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2ORCB5x
via IFTTT

No comments:
Write komentar