اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چینی مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔اسلام آباد میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمے کے وزیر سونگ تاو نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے سونگ تاو اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست اور اسٹریٹجک معاون شراکت دار ہے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت باہمی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کے لئے قومی اہمیت کا حامل منصوبہ اور ہماری اولین ترجیح ہے، چینی مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کریں گے تاکہ پورا پاکستان اس منصوبے سے فائدہ اٹھائے۔
The post چینی مشاورت سے سی پیک کا دائرہ کار وسیع کریں گے، وزیر خارجہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PxEPnv
via IFTTT

No comments:
Write komentar