Technology

Ads

Most Popular

Monday, 22 October 2018

میں فلم دیکھ رہا تھا کہ اچانک ایک چوہا میری شلوار میں گھس گیا اور پھر۔۔۔ امیتابھ بچن نے زندگی کا تلخ تجربہ بتادیا، جسے جان کر آپ بھی لیجنڈ اداکارکو داد دیں گے

 

ممبئی (ویب ڈیسک) اداکار اور اداکارائیں میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کیلئے آئے دنوں سکینڈلز کی زد میں رہتی ہیں۔ اکثر شوبز سے وابستہ شخصیات کو میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے گر بھی آتے ہیں اور وہ انہیں بھرپور انداز میں استعمال کرتے ہوئے پوری کوریج حاصل کرتے ہیں۔

گذشتہ روز لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی اپنی زندگی کا ایک یاد گار واقعہ بیان کیا ۔ امیتابھ بچن کے مطابق ایک باروہ سنیما میں فلم دیکھنے کے دوران ان کی پینٹ میں چوہا گھس گیا تھا۔مشہور ریئلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ سیزن 10 میں بیل بوٹم کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو کے دوران ماضی میں ہونے والے واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوانی کے دنوں میں اکثر فلم دیکھنے سنیما جایا کرتا تھا اور اُن دنوں بیل بوٹم کا دور اپنے عروج پر تھا اور میں بھی زیادہ تر بیل بوٹم پہننا ہی مناسب سمجھتا تھا۔میتابھ بچن نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ایک روز میرا رات میں اچانک فلم دیکھنے کا ارادہ ہوا اور فیشن کے مطابق بیل بوٹم پہن کر سنیما گیا اور فلم دیکھنے میں بے انتہا مشغول تھا کہ اچانک ہی ایک چوہا پینٹ کے نچلے حصے سے اندر گھس گیا تو میں فوراً اچھلنے لگا اور پھر بڑی مشکل سے اُس چوہے سے جان بچائی۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس دوران ان کیساتھ موجود لوگوں کا ردعمل کیا تھا اور اس آفت سے جان چڑھانے کیلئے کسی نے مدد کی یا وہ خود ہی اس سے جان چڑھانے میں کامیاب ہوئے۔

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے بھارتی ریاست اترپردیش کے 850 کسانوں کا قرض چکانے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے بینکوں سے قرض لے رکھے ہیں جوتقریباً 5 کروڑ50 لاکھ کی رقم بنتی ہے۔بگ بی نے کسانوں کی مدد کرنے کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسانوں کی مدد کرکے اور سماجی خدمات کے کام کرکے آسودگی کا احساس ہوتا ہے۔امیتابھ بچن نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ وہ اس سے قبل بھی مہاراشٹرا کے 350 کسانوں کے قرض ادا کرچکے ہیں جو قرض کی بھاری رقم ادا نہ کرسکنے کے باعث خود کشی پر مجبور ہورہے تھے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے سماجی کارکن اجیت سنگھ کا ساتھ دینے اور مدد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے جوان خواتین کی مدد کرتے ہیں جنہیں جبراً اسمگلنگ کے کاروبار میں استعمال کیا جاتا ہے۔

The post میں فلم دیکھ رہا تھا کہ اچانک ایک چوہا میری شلوار میں گھس گیا اور پھر۔۔۔ امیتابھ بچن نے زندگی کا تلخ تجربہ بتادیا، جسے جان کر آپ بھی لیجنڈ اداکارکو داد دیں گے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2S9sacm
via IFTTT

No comments:
Write komentar