Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 23 October 2018

پاکستان سے ایسی چیز سمگل ہوکر بیرون ملک جانے لگی کی عاشقوں کی نیندیں حرام ہوگئیں

 

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان سے بیرون ملک کبوتروں اور فالکن کی سمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ کبوتر راولپنڈی لاہور اور دیگر شہروں سے غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجے جارہے تھے ۔ تاہم محکمہ وائلڈ لائف کے بروقت کارروائی نے اس جرم میں ملوث گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف راولپنڈی ریجن ندیم قریشی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسرکی سربراہی میں غیر قانونی شکار و خرید وفروخت روکنے کیلئے تشکیل دئیے گئے خصوصی سکواڈ نے غیر قانونی طور پر کبوتروں کی درآمد اور فالکن کی نیٹنگ میں ملوث 4افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مجمو عی طور پر ایک لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ وصول کرلیا۔ وائلڈ لائف سکواڈ کی انچارج رضوانہ عزیزنے اسلام آباد ائیر پور ٹ پر کویت سے بغیر پرمٹ کبوتر درآمد کرنیکی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2افراد عثمان ولد اصغر علی سکنہ کامونکی ضلع گوجرانوالہ اور خالدولد محمد صادق سکنہ گجرات سے باالترتیب سے 70 اور 40 کبوتر برآمد کر کے انہیں حراست میں لے لیا ۔ متعلقہ وائلڈلائف افسرنے ملزمان کی درخواست پر ان سے ایک لاکھ 20ہزار روپے محکمانہ معاوضہ لے کر قومی خزانے میں جمع کرواکے کیس کو نمٹا دیا ہے ۔اسی طر ح ضلع اٹک کی تحصیل جھنڈ میں دریائے سون کے نواحی علاقے میں وائلڈلائف سکواڈ نے معمول کے گشت کے دوران فالکن کی غیرقانونی نیٹنگ میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے سامان شکار برآمد کرلیا ۔ بعدازاں ملزمان کی درخواست پر ان سے 15ہزارروپے محکمانہ معاوضہ وصول کرکے خزانے میں جمع کروادیاگیا۔

The post پاکستان سے ایسی چیز سمگل ہوکر بیرون ملک جانے لگی کی عاشقوں کی نیندیں حرام ہوگئیں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2OKVJTz
via IFTTT

No comments:
Write komentar