Technology

Ads

Most Popular

Monday, 15 October 2018

شہباز شریف کو تنگ اور گندے کمرے میں رکھا گیا: اہلیہ تہمینہ درانی

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف سے ان کی اہلیہ تہمینہ درانی نے نیب سیل میں ملاقات کی۔ ٹوئٹر پر ملاقات کا احوال بتاتے ہوئے تہمینہ درانی نے کہا شوہر کی گرفتاری کے 8 روز بعد بالآخر پہلی ملاقات ہوئی، شہباز شریف کو تنگ اور گندے کمرے میں رکھا گیا ہے، جس میں کوئی روشن دان نہیں، جس میں تازہ ہوا نہ سورج کی روشنی آتی ہے، دن اور رات کا کوئی تصور نہیں، ملاقات کے بعد میری پریشانی بڑھ گئی اور بہت خوفزدہ ہوں۔

آئی این پی کے مطابق تہمینہ درانی نے کہا کہ شوہر کو بیت الخلا جانے کیلئے اپنے دروازے کا تالا زور زور سے پیٹنا پڑتا ہے جس کے بعد انہیں حاجت کیلئے لے جایا جاتا ہے۔

The post شہباز شریف کو تنگ اور گندے کمرے میں رکھا گیا: اہلیہ تہمینہ درانی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PwoH5L
via IFTTT

No comments:
Write komentar