Technology

Ads

Most Popular

Monday, 15 October 2018

نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے چارج سنبھال لیا

 

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا، پولیس کے دستوں نے آئی جی پنجاب کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی۔ امجد جاوید سلیمی کی بطور آئی جی پنجاب تعیناتی کا نوٹیفیکیشن 9 اکتوبر کو جاری کیا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کے باعث نوٹیفیکیشن معطل کر دیا گیا تھا۔ امجد جاوید سلیمی کا تعلق پولیس کے 14 ویں کامن سے ہے، وہ 7 فروری 2013 کو سی سی پی او لاہور تعینات ہوئے تھے۔ امجد جاوید سلیمی نے یکم نومبر 1986 کو بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی تھی۔

The post نئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے چارج سنبھال لیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2P1GVPu
via IFTTT

No comments:
Write komentar