Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 24 October 2018

جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ۔۔۔۔ سعودی عرب جانے کی خواہشمندپاکستانیوں کے لئے تشویشناک خبر آگئی

 

لاہور(ویب ڈیسک)سعودیہ میں ملازمت کیلئے میڈیکل ٹیسٹ کروانے والے نوجوان کو اقرا میڈیکل کمپلیکس نے جعلی رپورٹ کے ذریعے ٹی بی کا مریض بنا ڈالا۔ مریض اپنی عرضی لے کر حکام کے پاس پہنچ گیا ۔ جس کے بعد ہیلتھ کیئر کمیشن نے غلط رپورٹ دینے پر اقرا میڈیکل کمپلیکس کو تین لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق شیراز احمد جالب نامی نوجوان کو سعودی عرب میں ملازمت ملی جس کیلئے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کیلئے نوجوان نے اقرا میڈیکل کمپلیکس سے رجوع کیا ۔ اقرا میڈیکل کمپلیکس نے غلط رپورٹ کی بنیاد پر شیراز احمد جالب کو ٹی بی کا مریض بنا ڈالا ۔ متاثرہ نوجوان نے جب شہر میں موجود معروف کلینیکل لیبارٹریز سے ٹیسٹ کروایا تو ٹی بی سے متعلق رپورٹ غلط ثابت ہوگئی ۔ شیراز احمد کی درخواست پر ہیلتھ کیئر کمیشن نے تحقیقات کیں تو اقرا میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے ٹیسٹ کی رپورٹ غلط جاری کرنے کا الزام ثابت ہوگیا جس پر اقرا میڈیکل کمپلیکس کو تین لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا ہے ۔ ترجمان ہیلتھ کیئر کمیشن کے مطابق اقرا میڈیکل کمپلیکس کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے گلف کوآپریشن کونسل کو خط ارسال کیا جارہا ہے۔

The post جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ۔۔۔۔ سعودی عرب جانے کی خواہشمندپاکستانیوں کے لئے تشویشناک خبر آگئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2D5rr7A
via IFTTT

No comments:
Write komentar