Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 23 October 2018

“اب تو یہ ثابت ہوگیا ۔۔۔”علیم خان نے دبنگ اعلان کردیا، ن لیگ کیساتھ پیپلزپارٹی کی بھی نیندیں اڑا دیں

 

لاہور(ویب ڈیسک)سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سابق صدر آصف علی زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد اپنی کرپشن بچانے اور چوری کے پیسے کو تحفظ دینے کیلئے ہے ۔ یہ لوگ قوم کیساتھ مخلص نہیں ہیں ۔

آصف زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا ہے کہ نواز زرداری ایک دوسرے کی کرپشن بچانے کیلئے آپس میں بھائی بھائی ہیں اور ایک دوسرے کو اقتدار کے نام پر لوٹ مار کی باریاں دینے والے درحقیقت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ، انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی پریس کانفرنس اپنا انجام سامنے دیکھ کر بوکھلاہٹ کا اظہار ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ایسے اوچھے بیانات کسی کو احتساب سے کسی بھی قیمت پر بچا نہیں سکتے ، عمران خان کا گزشتہ 10برسوں سے سامنے آنے والا موقف دوبارہ درست ثابت ہوا کہ یہ دونوں ہی کرپٹ رہنما ہیں جنہوں نے اقتدار کی آڑ میں قومی وسائل لوٹنے ،ملکی خزانہ باہر منتقل کرنے اور اپنے اثاثوں میں بے پناہ اضافے کے علاو ہ کچھ نہیں کیا ،انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کے ڈرامے کا یہ تیسرا ایکٹ بھی فلاپ ہو گا اور لوٹ مار کا ایک ایک پیسہ ہر قیمت پر اُن سے واپس لیا جائے گا۔سینئر وزیر نے اپوزیشن جماعتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے اتحاد کو غیر فطری بھی قرار دیا۔

سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ کیا زرداری صاحب قوم کو یہ بتانا پسند کریں گے کہ اُن کا پیٹ پھاڑنے اور انہیں سڑکوں پر گھسیٹنے کے خواہشمندوں سے وہ کیونکر بغل گیر ہونے کے خواہاں ہیں ، اسی طرح ایک دوسرے کے خلاف زہر اگلنے والے اب کس بنیاد پر دوبارہ اتحاد کرنے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ قوم یہ سوال کرنے میں حق بجانب ہے کہ اگر نواز شریف اور زرداری نے ملکی خزانہ نہیں لوٹا تو آج ملک کیسے اس حال کو پہنچا ہے؟عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ نواز لیگ یقیناًپیپلز پارٹی کی تجویز کا ساتھ دے گی تاکہ کرپشن کے کیسز پر قابو آنے کے بعد ان ڈوبنے والوں کو تنکوں کا سہارا مل سکے ،سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا کہ زرداری صاحب خاطر جمع رکھیں اور اپنا شوق پورا کر لیں پی ٹی آئی بھی ان کو مایوس نہیں کرے گی اور کبھی بھی تر نوالہ ثابت نہیں ہو گی ،انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو پانچ پانچ سال دینے والوں کو پی ٹی آئی کے 2مہینے بھی ہضم نہیں ہو رہے اور انہیں اقتدار سے جدائی کا غم دن رات کھائے جا رہا ہے لیکن اب اندھیر نگری چوپٹ راج دوبارہ نہیں آئے گا اور کرپشن کرنے والے قومی مجرموں کو ہر حال میں انجام کا سامنا کرنا ہوگا۔

The post “اب تو یہ ثابت ہوگیا ۔۔۔”علیم خان نے دبنگ اعلان کردیا، ن لیگ کیساتھ پیپلزپارٹی کی بھی نیندیں اڑا دیں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2NVeo9O
via IFTTT

No comments:
Write komentar