Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 23 October 2018

کینال روڈ لاہور پر ٹرک حادثہ، لاہوری لڑکیوں کی موجیں لگ گئیں

 

لاہور(ویب ڈیسک)لاہور کنیرڈ کالج کے قریب جیل روڈ انڈر پاس پر میک اپ سے بھرا ہوا کنٹیر الٹ گیا ۔ جس کے باعث کینال روڈ پر شدید ترین ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ رات گیارہ بجے کے قریب پھنسے ہوئے کنٹیز کو تاحال نکالا نہیں جا سکا جبکہ ٹریفک پولیس نے انڈر پاس کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ رات گیارہ بجے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میک اپ سامان سے بھرا ہوا کنٹیر جیل روڈ انڈر پاس میں پھنس کر رہ گیا، کنٹینر کی تیزرفتاری کے باعث ٹرالر اس کے نیچے سے گزر گیا جبکہ ان کے کنٹینر سڑک پر گر گیا۔ حادثے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، جب کہ وہاں سے گزرنے والے شہری سڑک پر بکھرا سامان اکٹھے کرتے رہے۔ پولیس نے شہریوں کی لوٹ مار دیکھتے ہوئے اور ٹریفک کے بہاو کو کنڑول کرنے کیلئے انڈر پاس کو بند کردیا ۔ جبکہ میڈیا کو بھی کوریج کی اجازت نہیں دی ۔ رات 12 بجے کے بعد جب میڈیا کو کوریج کی اجازت ملی تو سڑک پر پڑا ہوا سامان غائب ہوچکا ہوا تھا۔ نجی ٹی وی اب تک نیوز کے مطابق یہ سامان غائب ہوا یا کردیا گیا ، اس پر کچھ کہنا قبل ازقت ہوگا۔ تاہم میڈیا کو ایک گھنٹے تک حادثے کی کوریج کی اجازت نہ دینا خود پولیس کے کردار پر سوالیہ نشان اٹھا رہا ہے۔ ٹریلر مالکان کے بارے میں تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے اور نہ ہی میک اپ سامان کے تاجر کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

دوسری جانب روڈ انڈر پاس میں پھنسا کنٹینر تاحال نکالا نہ جاسکا، کنٹینر گزشتہ رات 11 بجے انڈر پاس میں پھنس گیا تھا۔کنٹینر پھنسنے سے کینال روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مسلم ٹاؤن، وحدت روڈ و دیگر ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا، کنٹینر کو انڈر پاس سے نکالنے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔

The post کینال روڈ لاہور پر ٹرک حادثہ، لاہوری لڑکیوں کی موجیں لگ گئیں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2OF8LSc
via IFTTT

No comments:
Write komentar