اسلام آباد(ویب ڈیسک)پائلٹس اورکیبن کریوکی جعلی ڈگریوں کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ہے۔ جس میں 19تعلیمی بورڈزاوریونیورسٹیزوائس چانسلرزاورانکےنمایندےعدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ چاروں پاکستانی ایئرلائنزجمعرات تک اپنی اصل اسناد جمع کرائیں۔ ڈگریوں کی تصدیق نہیں کراسکتےتوآیندہ سماعت پرایئرلائن کےسی ای اواورجی ایمزپیش ہوں گے۔
جس پر نمایندہ کراچی تعلیمی بورڈ نے کہا کہ 20مارکس شیٹس ایسی ہیں جو پڑھی نہیں جارہیں باقی مارکس شیٹس ہم نےتصدیق کردی ہیں۔ جس پر جسٹس اعجازالاحسن نے ریماکس دیے جوپڑھی نہیں جارہی وہ اصل لےکرآئیں۔ نمایندہ پی آئی اے نے کہا پی آئی اے کی347ڈگریاں ایسی ہیں جن کی تصدیق باقی ہے۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیے پی آئی اے کے38کیس لاہوربورڈ کےپاس زیرالتوا ہیں۔ جس پر نمایندہ لاہوربورڈ نے کمینٹ پاس کیا کہ ہمارے پاس کوئی کیس زیرالتوا نہیں، صرف ایسے ہیں جوپڑھے نہیں جارہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا ہم نےوکیلوں کی ڈگریاں بھی تصدیق کرائی ہیں۔ چیف جسٹس نےپی آئی اےکے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے مزید کہا جوڈگری نہیں دےسکتےانھیں مہربانی کر کے کام سےروک دیاجائے۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Rdpw4E
via IFTTT

No comments:
Write komentar