Technology

Ads

Most Popular

Saturday, 13 October 2018

امن لانے کی جانب پیش رفت، زلمے خلیل زاد کی افغان طالبان سے ملاقات

 

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) زلمے خلیل زاد کی کوششیں رنگ لانے لگیں، امریکی اخبار کے مطابق قطر میں امریکا ور طالبان کے درمیا ن مذاکرات ہوئے ہیں، جس میں افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔

امریکی اخبار کے مطابق، امریکی نمائندوں نے طالبان سے قطر میں ملاقات کی، جس میں انہیں امن مذاکرا ت کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی گئی۔ زلمے خلیل زاد اور طالبان نمائندوں کی ملاقات جمعہ کو ہوئی، چار ماہ میں امریکی حکام کی طالبان نمائندوں سے یہ دوسری براہ راست ملاقات ہے۔ اخبار کے مطابق امریکی اور طالبان نمائندوں کے درمیان بات چیت کی تفصیل سامنے نہیں آ سکی، افغان حکومت کا بھی اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

The post امن لانے کی جانب پیش رفت، زلمے خلیل زاد کی افغان طالبان سے ملاقات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pOZbgG
via IFTTT

No comments:
Write komentar