اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف نے صدر مسلم لیگ ن اور قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی ، دونوں رہنماوں کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کےمطابق نواز شریف اور شہباز شریف کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ جبکہ شہباز شریف نے نواز شریف کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بارے میں بریفنگ دی۔ دوسری جانب قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وضاحت بھی قبول کرلی۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن) کی پارلیمنٹری کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہوگا۔
The post نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ایسی جگہ ملاقات کہ پیپلز پارٹی بھی حیران ہوگئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2DbYzdJ
via IFTTT

No comments:
Write komentar