لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارنے کہا ہے کہ معاشرے میں استاد کا احترام ہونا چاہئیے، استاد معاشرے کا مقدس کردار ہے۔انہوں نے عاصمہ جہانگیر تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر ایک باہمت خاتون تھیں ان کا نظریہ آج بھی زندہ ہے، وہ ایک بہترین استاد تھیں، انہوں نے میری حوصلہ افزائی کی تھی، پہلا ازخود نوٹس ان کے کہنے پر ہی لیا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ انصاف کیلئے چوبیس گھنٹے حاضر ہیں، سب کیلئے دروازے کھلے ہیں، ملک میں جمہوریت کے علاوہ کسی نظام کی ضرورت نہیں، جمہوریت آئین کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہوتی ہے۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ انصاف میں تاخیر کی ایک وجہ عدلیہ کی نااہلی بھی ہے لہذا کم کیسز نمٹانے والے ججوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
لاہور میں سپریم کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس نے لاہورہائیکورٹ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کم کیسزنمٹانے والے ججوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، لوگوں کو انصاف نہیں مل رہا، ملک میں بنیادی حقوق محفوظ نہیں، بابا رحمتے کا کردار ایک منصف کا کردار ہے، جن معاملات کا نوٹس لیا ان کا حل نہیں ملا، نوٹس کا مقصد انتظامیہ کو احساس دلانا تھا، قوانین میں ترامیم اور جدید ذرائع سے استفادہ کرنا ہو گا، لاپتہ افراد کیلئے اداروں سے بات کی ہے۔
The post ملک کو جمہوریت کے علاوہ کسی نظام کی ضرورت نہیں: چیف جسٹس appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2QNp4Jg
via IFTTT


No comments:
Write komentar