(تسنیم خیالی)
سعودی صحافی خاشقجی کے قتل کا معاملہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے گریبان تک پہنچ چکا ہے اور اگر معاملات اسی طرح چلتے رہے تو بالآخر یہ معاملہ بن سلمان کو اقتدار سے نکال باہر پھینک سکتا ہے۔ اس صورت حال سے بچنے کیلئے بلاشبہ ولی عہد متعدد آپشنز پر غور کر رہے ہوں گے اور شاید آنے والے دنوں میں وہ خود بچانے کے لئے کوئی اقدام کر بیٹھے۔
اس حوالے سے مشہور ٹویٹر صارف مجتہد نے بھی بن سلمان کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے امکان ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنے آپشنز پر شاید غور کر رہے ہوں گے۔
اس حوالے سے مجتہد کا کہنا تھا کہ بن سلمان پہلے آپشن کے طور پر فرمانروا اپنے والد شاہ سلمان ولی عہد کے عہدے سے دستبردار ہونے کی درخواست پیش کر سکتے تا کہ وہ سعودی عرب کی مزید رسوائی کا باعث نہ بنے اور ہو گا یہ کہ فرمانروا کی جانب سے بیان جاری ہو گا کہ وہ ولی عہد کی درخواست مسترد کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو بطور ولی عہد بحال رکھیں گے، یہاں یہ بات واضح کرنا ضروری ہے کہ بیان خود بن سلمان ہی جاری کریں گے اور نام فرمانروا کا استعمال ہو گا جیسا کہ عرصے سے چلا آ رہا ہے اور یوں بن سلمان اپنے منصب پر فائز رہیں گے۔
ایک اور آپشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مجتہد ٹویٹ کرتے ہیں کہ یہ بھی ممکن ہے کہ بن سلمان اس بات پر اصرار کرے کہ ’’ملک کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور قوم کو چاہئے کہ وہ اپنی قیادت کے ساتھ مل کر اس سازش کا مقابلہ کرے اور جو کوئی بھی اس عمل میں سستی کرتے گا اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا‘‘۔ ایسا کرنے سے بن سلمان اپنے منصب پر فائز رہیں گے اور دنیا کے ساتھ ایک نیا محاذ کھول بیٹھیں گے۔
مجتہد کی جانب سے ایک تیسرے آپشن کی بھی بات کی گئی جس کے حوالے سے انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’بن سلمان تیسرے آپشن کے طور پر لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے مزید جھوٹ بولیں گے اور نئی نئی کہانیاں بنائیں گے تا کہ جمال خاشقجی کے قتل کی ذمہ داری اس پر عائد نہ ہو سکے۔ مجتہد کی باتوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بن سلمان اقتدار چھوڑنے کیلئے قطعی طور پر آمادہ نہیں اور اس اقتدار کو بچانے کے لئے وہ کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔
اس وقت سعودی حکمران خاندان آل سعود کے اندر صورت حال انتہائی نازک ہے، سبھی کو اس بات کی فکر لاحق ہے کہ کہیں خاشقجی کا معاملہ خاندان کے اقتدار کو لے نہ ڈوبے مگر بن سلمان کو صرف اپنے اقتدار کی فکر لاحق ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بن سلمان اپنے اقتدار کو بچانے میں کامیاب ہو گا یا آل سعود خاندان اس کے خلاف فیصلہ کرنے میں کامیاب ہو گا۔
The post بن سلمان کے پاس آپشنز کیا ہیں؟ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2PZbhiI
via IFTTT


No comments:
Write komentar