Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 24 October 2018

بن سلمان مرگی کے مرض میں مبتلا تھا اور نفسیاتی امراض میں مبتلا ہے: ڈیلی میل کا انکشاف

 

(ترجمہ تسنیم خیالی)
برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس کی بنیاد پر یہ بات سمجھ آتی ہے کہ سعودی ولی عہد آخر انتہا پشندانہ اور غیر موزوں پالیسیوں پر کیوں عمل کرتے ہیں؟ اخبار کے بقول شہزادہ محمد بن سلمان لڑکپن میں مرگی کی مرض میں مبتلا تھے جس کا علاج جرمنی میں ہوا علاوہ ازیں اس وقت وہ مختلف اقسام نفسیاتی امراض میں مبتلا ہیں۔

اخبار کے بقول:
’’2015ء میں برطانوی انٹیلی جنس اداروں نے اپنی ایک خفیہ رپورٹ میں سعودی عرب میں حکمرانی کا تسلسل تبدیل کرنے سے خبردار کرتے ہوئے سختی سے سعودی عرب میں اقتدار محمد بن سلمان کے ہاتھوں میں نہ دینے کا کہا اور یہ رپورٹ بن سلمان کی صحت اور نفسیاتی کیفیت پر مبنی تھی، جس وقت یہ رپورٹ شائع ہوئی تھی اس وقت محمد بن سلمان بطور وزیر دفاع فرائض سرانجام دے رہے تھے اور ولی عہد کے نائب بھی مقرر ہو گئے تھے، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر بن سلمان سعودی عرب کے بادشاہ بنتے ہیں تو یہ علاقے کے ایک نئے صدام حسین ثابت ہوں گے۔

یہی وجہ ہے کہ متعدد مغربی انٹیلی جنس ایجنسیاں بن سلمان کے اقتدار میں آنے کے حوالے سے خبردار کرتی رہیں اور امریکی انٹیلی جنس ایجنسی نے بھی اس بات سے خبردار کیا تھا کہ بن سلمان علاقے میں کوئی جنگ کا آغاز کر سکتے ہیں۔

بن سلمان کی شخصیت کویت کے لئے پریشانی کا باعث بنی ہوئی ہے اور کویت میں تو بعض نے بن سلمان کا نام ’’چھوٹا صدام‘‘ بھی رکھ دیا ہے اس لیے کہ صدام حسین نے 1990ء میں کویت پر حملہ کیا تھا اور بہت سے کویتیوں کو یہ پریشانی لاحق ہے کہ کہیں بن سلمان بھی صدام کی طرح کویت پر حملہ آور نہ ہو جائے۔

مغربی انٹیلی جنس اداروں کا بن سلمان کے اقتدار پر براجمان ہونے پر تحفظ اور ایک قسم کا خوف اپنی جگہ درست ثابت ہوا کیونکہ بن سلمان نے اقتدار میں آتے ہی یمن کے خلاف جنگ کا آغاز کیا جو تین سال سے بھی زائد عرصے سے جاری ہے جس میں دس ہزار سے زائد افراد اب تک مارے جا چکے ہیں اور دیگر لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔

اس کے بعد گزشتہ نومبر میں بن سلمان نے لبنانی ولی عہد کو زیرحراست میں لے کر انہیں مستعفی ہونے پر مجبور کیا علاوہ ازیں بن سلمان نے اپنے ہی خاندان کے افراد بمعہ کاروباری شخصیات اور سابقہ حکومتی عہدیداروں کو گرفتار کیا۔ پھر بن سلمان نے قطر بائیکاٹ کے معاملے کی قیادت کی جس کی وجہ سے خلیج کونسل میں دراڑیں پر گئیں کیونکہ امارات اور بحرین اس بائیکاٹ میں سعودی عرب کی حمایت کرتے ہوئے اس میں شامل ہوئے۔

اب سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کا معاملہ بھی بن سلمان کا تازہ ترین کیا دھرا ہے۔ بن سلمان کی پالیسیز بالخصوص خاشقجی کا قتل سعودی عرب کو مصیبتوں میں ڈھال چکا ہے اور اب سب کی نظریں امریکہ پر ہیں کہ وہ بن سلمان کو روکنے کے لئے کیا کرے گا۔

The post بن سلمان مرگی کے مرض میں مبتلا تھا اور نفسیاتی امراض میں مبتلا ہے: ڈیلی میل کا انکشاف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2SeziE0
via IFTTT

No comments:
Write komentar