کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان کوارٹرز سے ممکنہ بے دخلی کے خلاف احتجاج اور مظاہرہ کرنے والے متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا، جب کہ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا آزادنہ استعمال بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں پاکستان کوارٹرز کے رہائشی گھروں سے ممکنہ بے دخلی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ بدھ کے روز بھی متاثرین کی جانب سے حکومت مخالف نعرے لگائے گئے اور مظاہرہ کیا گیا۔ علاقہ مکینوں نے پاکستان کوارٹرز کے داخلی راستے رکاوٹیں لگا کر بند کردیئے۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔ پولیس کی انسداد ہنگامہ آرائی فورس اور لیڈیز پولیس اہلکار بھی موقع پر موجود رہے۔مظاہرین سے سڑک خالی کرانے کیلئے پولیس نے واٹر کینن کا استعمال شروع کیا، جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ انسداد ہنگامہ آرائی فورس کی جانب سے پاکستان کوارٹرز کو جانے والا راستہ کھلوانے کی کوشش میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں اور ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس کے مطابق مظاہرین نے اہلکاروں پر پتھراو کیا، جس سے ایک اہل کار سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوا۔ مظاہرین کو قابو کرنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن سے مظاہرین کو دھو ڈالا، جب کہ متعدد کو حراست میں لے لیا۔قبل ازیں رات گئے سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر پاکستان کوارٹرز میں گھروں کو خالی کرانے کیلئے آپریشن کی اطلاع ملنے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی۔
احتجاج میں مرد بچوں اور خواتین نے شرکت کی۔ علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تو سیاسی رہنما بھی علاقہ مکینوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان کوارٹرز پہنچ گئے۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار، کنور نوید جمیل اور عامر خان نے گھر خالی نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔ جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما بھی اس موقع پر موجود رہے۔
The post پاکستان کے بڑے شہر میں عوام کا پولیس سے تصادم درجنوں زخمی ، گرفتاریاں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2PQAhsD
via IFTTT

No comments:
Write komentar