ڈلاس (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے شہر ڈلاس میں ورلڈ افیئرز کونسل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد ریاست کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیقت ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت جھٹلا نہیں سکتی۔
صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیقت ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت جھٹلا نہیں سکتی، عالمی برادری بالخصوس امریکہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے شہر ڈلاس میں ورلڈ افیئرز کونسل کے زیراہتمام ایک تقریب سے خطاب اور ڈلاس سے امریکی کانگریس کے رکن پٹ سیشن سے ملاقات کے دوران کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری آگے بڑھ کر بھارت کو انسانیت کے خلاف جرائم سے روکے اور مسئلہ کشمیر کے پرامن تصفیہ کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
The post عالمی برادری بھارت کو انسانیت کے خلاف جرائم سے روکے، مسعود خان appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2DUwGbF
via IFTTT


No comments:
Write komentar