اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے عقابوں کی برآمد کی منظوری غیر قانونی ہے، کیا یہ عقاب شکاریوں اور اسمگلرز سےخریدے جائیں گے؟
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کو عقاب برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کو لکھے گئے خط میں 150 عقاب پاکستان سے یو اے ای لے جانے کی اجازت دی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ یو اے ای ایمبیسی امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد کے لیےکراچی ایئرپورٹ سے عقاب لے جا سکتی ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے عقاب متحدہ عرب امارات لے جانے کا اجازت نامہ 27 ستمبر کو جاری کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے عقابوں کی برآمد کی منظوری غیر قانونی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کیا یہ عقاب شکاریوں اور اسمگلرز سےخریدے جائیں گے؟
The post متحد عرب امارات کے سفارت خانے کو عقاب برآمد کرنے کی اجازت appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2zHqBuF
via IFTTT


No comments:
Write komentar