Technology

Ads

Most Popular

Monday, 1 October 2018

اربعین حسینی نے تمام دنیا کے مستکبرین و ظالموں کے بدنوں کو لرزا دیا ہے، سید ابراہیم رئیسی

 

بغداد (مانیٹرنگ ڈیسک) سید ابراہیم رئیسی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اربعین حسینی کا پیدل مارچ ظالموں کے مقابل ایک اتحاد کا مرکز ہے ،کہا: اسلام دشمن طاقتیں چاہتی ہیں کہ ایران و عراق دوقومیں اس سے پہلے کہ یہ ایک دوسرے کی ہمسایہ قومیں ، ایک دین ،ہم مذہب، ہم عقیدہ اور ہم ثقافت و سماج بھی ہیں، ان کے درمیان اختلاف پیدا کیا جائے ، لیکن کبھی بھی اربعین حسینی کی رونق میں کمی نہیں آسکتی ہے ۔

آستان قدس رضوی کے محترم متولی نے کہا:

کیا آپ نے عراقی عاشقین حسینی کو نہیں دیکھا ہے کہ جوپیدل آنے والے زائرین کا دل و جان سے استقبال کرتے ہیں اور اپنے پورے سال کی درآمد کو حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین پر خرچ کردیتے ہیں۔حجۃ الاسلام رئیسی نے مزید کہا: آج اہل مشہد اور ایرانی قوم حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے مہمانوں کی میزبانی کا شرف حاصل کررہی ہے اور اپنے دل و جان سے اپنے ہمسایہ ممالک سے آئے ہوئے زائرین کی خاطر و تواضع میں مصروف ہے۔

The post اربعین حسینی نے تمام دنیا کے مستکبرین و ظالموں کے بدنوں کو لرزا دیا ہے، سید ابراہیم رئیسی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2NXAHkc
via IFTTT

No comments:
Write komentar