Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 30 October 2018

پی ٹی آئی کی تنظیم نو، عبدالعلیم خان وسطی پنجاب کی صدارت سے فارغ

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سے نئے پارٹی کے نئے عہدیداران کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف تنظیم نو کرتے ہوئے وسطی پنجاب کی صدارت تبدیل کر دی گئی، علیم خان کی جگہ عمر ڈار کو تحریک انصاف وسطی پنجاب کا صدر بنا دیا گیا۔

غلام سرور خان مغربی پنجاب کے صدر مقرر، انجینئر عطا اللہ شادی خیل شمالی پنجاب کے صدر مقرر اعجاز چودھری پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر، نئی تقرریوں کا اعلان مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد کی جانب سے کیا گیا۔

یاد رہے کہ عبدالعلیم خان ان دنوں پنجاب کے سینئر وزیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں، ان کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ پنجاب کے حقیقی وزیرِاعلیٰ ہیں۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ جتنے اختیارات انھیں وزیرِاعلیٰ کی جانب سے منتقل ہوئے ہیں وہ وہی کر رہے ہیں، اس سے زیادہ نہیں۔

The post پی ٹی آئی کی تنظیم نو، عبدالعلیم خان وسطی پنجاب کی صدارت سے فارغ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2AA6hMl
via IFTTT

No comments:
Write komentar