Technology

Ads

Most Popular

Monday, 22 October 2018

فیس بک پر سٹیٹس کیوں دیا؟ بھارت میں ایسا سٹیٹس دینے پر شہری قتل کردیا گیا ، جو پاکستانی روزانہ دیتے ہیں

 

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں عدم برداشت جہاں کم ہے ، وہیں اونچ نیچ کا نظام بھی بھارتی معاشرے میں سرائیت کر چکا ہے۔ بھارتی شدت پسند جہاں مسلمانوں کو اپنی بربریت کا نشانہ بناتے ہیں ، وہیں نچلی ذات کے ہندووں بھی ان کے حملوں اور ظلم و جبر سے محفوظ نہیں ہیں۔

سیاست میں عدم برداشت پاکستان اور بھارت دونوں میں ایک جیسی ہے۔ جہاں سیاستدان اپنے حریفوں کی عزتیں اتارنے کیلئے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے یں ۔ وہیں پر سیاسی ورکرز اپنے مخالفین کو ناکوں چنے چبوانے پر مصر رہتے ہیں۔ بھارت میں انتخابات کا دور دورا ہے اور اس دوران سیاسی سرگرمیاں بھی عروج پر ہیں ۔ ایسے میں گانگریس ووکر نے فیس بک پر سیاسی مخالفین کے خلاف سٹیٹس لگایا ، جس پر دوسری سیاسی جماعتوں کے وورکرز نے اسے قتل کردیا۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 45 سالہ منوج دوبےکو آج علی الصبح کتاکوپار کے علاقے میں سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث قتل کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گانگریس ورکر کو دو نا معلوم افراد نے اسلاپا میٹرو سٹیشن کے قریب دبوچا اور چاقو کے وار کرکے قتل کردیا۔مقامی پولیس اہلکار زخمی منوج کو ہسپتال لے کر گئے ۔ جہاں پہنچنے سے قبل ہی اس کی موت واقع ہوچکی تھی۔مقامی میڈیا نے جب سوشل میڈیا پوسٹ کے بارے میں پوچھا تو پولیس نے موقف اپنایا کہ انہیں اس کی سیاسی سوشل میڈیا پوسٹ کے بارے میں زیادہ معلومات حاصل نہیں ہیں اور وہ اس قتل کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق انہیں قتل کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہیں۔ امکان ہے کہ منوج کو اس کی سوشل میڈیا پوسٹ کے باعث قتل کیا گیا ہے۔ تاہم وہ مجرموں کی تلاش کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ منوج کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا ہے۔

The post فیس بک پر سٹیٹس کیوں دیا؟ بھارت میں ایسا سٹیٹس دینے پر شہری قتل کردیا گیا ، جو پاکستانی روزانہ دیتے ہیں appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2R53nVm
via IFTTT

No comments:
Write komentar