سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ دو دنوں سے تشدد کی تازہ لہر کا آغاز ہوگیا ہے۔ جس میں ایک درجن کے قریب نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کے ذریعے شہید کردیا گیا ہے۔ کشمیری نوجوانوں کے خلاف اس تازہ لہر نے کئی گھر اجاڑ دئیے ہیں جبکہ ان گھروں کی خوشیاں تک چھین لی گئیں۔
مقبوضہ وادی کے علاقے سو پور میں ایک گھر لیاقت احمد لون کا بھی ہے۔ جہاں دو روز قبل اسکی بہن کی شادی تھی۔ بہن کی سہیلیاں شادی کی گیت گا رہی تھیں جبکہ بعض خواتین اس کے ہاتھوں پر مہندی لگا رہی تھیں ۔ ایسے میں گھر کے باہر شور بلند ہوا ۔ گھر والوں نے سوچا کہ بیٹی کے سسرال والے مہندی کی رسم میں شریک ہونے آئے ہیں ۔ لیکن دولہے کا انتظار کرتی اس بہن کے بھائی کی لاش باہر انتظار کر رہی تھی ۔ جسے قابض افواج نے تشدد کے دوران شہید کردیا ۔ جواں سال لیاقت احمد لون کی لاش گھر پہنچنے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ سارا گھر اور خاندان سوگ میں ڈوب گیا۔ بھائی جس نے اپنی بہن کے ڈولی اٹھانا تھی ، چار کندھوں پر اس کی لاش گھر کے آنگن میں پڑی تھی۔ کشمیری نوجوانوں نے لیاقت علی لون کی بہن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ، جسے دیکھ کر ہر فرد سکتے میں آگیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے جہاں بھارتی ظلم وبربریت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے وہیں کشمیری قوم کے جذبہ شجاعت اور تحریک آزادی کیلئے ان کی جدوجہد کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہاتھوں میں مہندی لگے دلہن بنی اس بہن کی آج شادی تھی۔ لیکن یہ دولہے کا انتظار نہیں کر رہی ہے بلکہ اسے بتایا گیا ہے کہ ان کے جوان سال بھائی لیاقت احمد لون کو غاصب بھارتی فوجیوں نے شہید کردیا ہے یہ بہن بھائی کی لاش گھر آنے کا انتظار کر رہی ہے،مقبوضہ کشمیر کے سوپور علاقے میں شادی والا گھر جہاں بارات آنی تھی عین اسی دن بھارتی آرمی نے جنازہ بھیج دیا، پورے علاقے میں صف ماتم بچھ گئی۔ صارف نے مزید لکھا کہ ہمارے سوشل میڈیا کے لئے شاید ایسی خبریں غیر اہم ہیں۔.
The post ہاتھوں پر مہندی لگائے یہ خاتون کون ہے؟ ایسی تفصیلات جسے پڑھ کر کلیجہ منہ کو آئے گا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2q2QSOq
via IFTTT

No comments:
Write komentar