لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو گزشتہ نو سال کے دوران سات ارب روپے سے زائد نقصان ہوا۔ اس بات کا انکشاف پی آئی اے کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا جبکہ ادارے کی تباہی کے محرکات بھی منظرعام پر آ گئے ہیں۔ رپورٹ میں 2008 سے 2017 تک پی آئی اے کے کرپٹ اور نااہل افسروں کی کارکردگی کے بارے میں بھی ہوشربا انکشافات کیے گئے۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق ڈیلی ویجززکی بھرتی پر 2409 ملین اور پائلٹس کی زائد ادائیگیوں پر 1437 ملین روپے خرچ کیے گئے ہیں جبکہ 457 جعلی ڈگریوں والے افسر اور ملازمین کی بھرتیوں سے کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہوا۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 4922 کنٹریکٹ ملازمین کو خلاف قانون ریگولر کرنے پر بھی پی آئی اے کو 101 ملین روپے کا بوجھ اٹھانا پڑا جبکہ ادارے کو ٹرینی افسروں کی بھرتی پر901 ملین اور سیاسی اثرورسوخ سے بیرون ملک اسٹیشنز پر تعیناتوں ملازمین سے983 ملین کا نقصان ہوا۔
رپورٹ کے مطابق پی آئی اے ملازمین کو سستی گاڑیاں دینے کی مد میں 71 ملین، حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر تعینات لیگل کنسلٹنٹ کی تقرری سے 31 ملین اورغیرقانونی سبسڈی دینے پر 38 ملین کا خسارہ ہوا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق 1040 ملین روپے کی دواؤں میڈیکل اسٹوروں سے خریدی گئی مگر ان کا بل پی آئی اے کو ادا کرنا پڑا۔
The post پی آئی اے کو گزشتہ نو سال کے دوران سات ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا: آڈٹ رپورٹ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pQVEPc
via IFTTT


No comments:
Write komentar