میانوالی (ویب ڈیسک) پاکستان بھر میں کل 14 اکتوبر اتوار کے روز ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں تاہم سب سے اہم ترین حلقہ این اے 131 قرار دیا جارہاہے جہاں پی ٹی آئی کے ہمایوں اختر خان اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق میدان میں ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب سے قبل ہی وزیراعظم عمران خان کو بڑی خوشخبری مل گئی ہے کیونکہ پی پی 87 سے پی ٹی آئی کے امیدوار میدان سجنے سے قبل ہی بلامقابلہ کامیاب ہو گئے ہیں ۔
پی پی 87 سے تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار احمد خان کے خلاف تمام امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد اب وہ بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔
پی پی 87 میانوالی میں احمد خان بھچر کے علاوہ 2 امیدوار میدان میں تھے۔ اس حلقے سے ن لیگ کی خاتون امیدوار عائشہ سمیعہ قاضی دستبردار ہوگئیں جبکہ آزاد امیدوار محمد رفیع نے بھی ریٹرننگ افسر کو دستبرداری سے آگاہ کردیا ہے۔
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2CHmcuL
via IFTTT

No comments:
Write komentar