واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست مونٹینا میں امریکی صدر کے بڑے بیٹے جونیئر ٹرمپ کے ہمراہ ایک سیاسی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رنڈ پال نے کہا کہ اس کوئی شک و شبہ نہیں کہ سعودی عرب دہشت گرد تنظیموں کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔
اس نے کہا کہ امریکی حکومت، سعودی عرب کی ناپسندیدہ اور مجرمانہ حرکتوں پر مزید چشم پوشی نہیں کر سکتی۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر جنگ مسلط کر کے ہزاروں یمنی شہریوں کو موت کے منہ میں بھیج دیا ہے۔ اس نے کہا کہ 11 ستمبر کے ہولناک واقعہ میں ملوث 19 افراد میں سے 15 سعودی عرب کے شہری تھے۔
اس نے کہا کہ پاکستان میں 20 ہزار ایسے مدارس ہیں جنھیں سعودی عرب مدد فراہم کررہا ہے اور ان مدارس ميں عیسائیوں، یہودیوں اور ہندوؤں کے خلاف تعلیم دی جاتی ہے۔ اس نے کہا کہ سعودی عرب کے زیر نظر وہابی مدارس میں دہشت گردوں کو تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ دنیا بھر میں تمام دہشت گرد تنظیموں کا تعلق سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گردوں سے ہے۔
The post سعودی عرب عالمی سطح پر وہابی دہشت گردوں کو مالی مدد فراہم کر رہا ہے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2P0vOr6
via IFTTT


No comments:
Write komentar