لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹیلی جنس اطلاعات پر آئی جی پنجاب نے راولپنڈی سمیت پنجاب بھر کے ریجنل اور ضلعی پولیس سربراہوں کو پنجاب میں رہائش پذیر اور کام کرنے والے سعودی اور ایرانی باشندوں کی سیکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے احکام جاری کیے ہیں۔
آئی جی پنجاب کے احکام کی روشنی میں سی پی او راولپنڈی عباس احسن نے بھی راولپنڈی کے تینوں ڈویژنل ایس پیز، ایس پی راول، ایس پی پوٹھوہار اور ایس پی صدر ڈویژن کو تحریری مراسلہ ارسال کیا ہے۔
اس مراسلے میں انھیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایرانی اور سعودی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے پیشگی سخت انتظامات کو یقینی بنائیں اور ایسے تمام باشندوں کی اضافی نگرانی بھی کی جائے۔
The post صوبہ پنجاب: ایرانی اور سعودی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی دینے کی ہدایت appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2OX87Q7
via IFTTT


No comments:
Write komentar