Technology

Ads

Most Popular

Wednesday, 24 October 2018

ریاض: پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان سعودی عرب کے سرکاری دورے کے دوران رائل سعودی فضائیہ کے ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں انہوں نے اپنے سعودی ہم منصب لیفٹینیٹ جنرل (اسٹاف) ترکی بن بندر بن عبدالعزیز السعود سے ملاقات کی۔

دونوں شخصیات کی ملاقات کے دوران باہمی تعلقات اور پیشہ وارانہ امور زیر بحث آئے۔ کمانڈر رائل سعودی فضائیہ نے دونوں برادر اقوام اور فضائی افواج کے درمیان موجود محبت اوراحترام کے مضبوط رشتے کو سراہا۔ موجود ہ تعاون پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دونوں معزز شخصیات نے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر گئے تھے جہاں انہوں نے میجر جنرل اسٹاف پائلٹ ابراہیم ناصرمحمد العلاوی کمانڈر یو اے ای ائیر فورس اینڈ ائیر ڈیفنس سے ملاقات کی۔

The post ریاض: پاک فضائیہ کے سربراہ کی سعودی ہم منصب سے ملاقات appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2EIpi3k
via IFTTT

No comments:
Write komentar