واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے قرارد دیا ہے کہ بھارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی کا بھرپور فائدہ اٹھا تے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام کا قتل عام کر رہا ہے۔
پروفیسر بینی ہرانڈو کے مطابق امریکی ماہرین مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نظرر کھے ہوئے ہیں۔ ٹرمپ کی مدت صدارت کے ختم ہونے سے پہلے بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کشمیری نوجوانوں کو سرعام گولیوں کا نشانہ بنا رہا ہے ۔
ٹرمپ انتظامیہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی حق خودارادیت کی جنگ کو پسپا کرنے کیلئے بھارت اور اسرائیل کی کارروائیوں پر خاموشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں جاری نسل کشی اس وقت تک جاری رہیگی جب تک امریکہ خاموش تماشائی جیسا کردار ادا کرتا رہے گا۔ صدر ٹرمپ کو امریکی مفادات عزیز ہیں، کسی ملک میں فوجی آمریت آ جائے یا خون بہے انکو اس سے کوئی غرض نہیں۔ امریکی انتظامیہ کو سعودی عرب اور بھارت کیساتھ طے شدہ دفاعی معاہدے عزیز ہیں۔
بھارت صدر ٹرمپ کی پالیسی سے بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے ۔ واشنگٹن میں بھارتی لابی ہر دو ہفتے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیداروں کیساتھ ملاقاتیں کر کے انہیں یہی بتاتی ہے کہ پاکستان لشکر طیبہ کے ٹرینڈ نوجوانوں کی مدد سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز پر حملے کرا رہا ہے۔ پاکستان کی واشنگٹن میں کوئی لابی نہیں اسلئے امریکی انتظامیہ اسکی کوئی بات سننے کو تیار نہیں۔ معاشی اور اقتصادی صورتحال میں ابتری نے بھی دنیا میں پاکستان کے امیج کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ عمران حکومت بولڈ سٹیپ لے رہی ہے لیکن انکے مثبت اثرات ایک سال کے بعد سامنے آئیں گے۔
The post کشمیریوں کا قتل عام: بھارت ٹرمپ کی پالیسی کا بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Pgljzc
via IFTTT


No comments:
Write komentar