اسلام آباد(مانیٹر ڈیسک) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیریا کو 3 جنگی جہازوں کی فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیریا کو 3 جے ایف 17 جنگی جہازوں کی فروخت کے لیے ضمانتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ جنگی جہاز نائیجیریا کی فضائیہ کو 184.3 ملین ڈالر میں فروخت کیے جائیں گے جس سے زرمبادلہ کے گرتے ہوئے ذخائر کو سہارا ملے گا۔وزارت دفاعی پیداوار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کو ضمانتی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے سمری ارسال کی تھی۔ اس ضمن میں پاکستان اور نائیجیریا کے حکام کے درمیان معاہدہ حال ہی میں طے پایا تھا۔
The post اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نائیجیریا کو جنگی طیارے فروخت کرنے کی اجازت دیدی appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2OHQ9kF
via IFTTT


No comments:
Write komentar