اسلام آباد(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف آج فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کیلئے احتساب عدالت آئے تاہم انہوں نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو بھی کی اور ضمنی انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھانے پر سینیٹر چوہدری تنویر کو شاباش بھی دی ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف احتساب عدالت میں پیش کیلئے آئے تو اس موقع پر انہوں نے سینیٹر چوہدری تنویر کو دیکھا تو انتہائی گرمجوشی سے مصافحہ کیا اور کمر پر تھپکی دی۔
ضمنی انتخابات میں اچھی کارکردگی دکھانے پر سینیٹر چوہدری تنویر کو ضمنی انتخابات میں انتھک محنت پر شاباشی دی اور کہا کہ راولپنڈی کی نشست بھی ہم جیت چکے ہیں آپ نے بہت محنت کی۔
نوازشریف کا اس موقع پر کہناتھا کہ کامیابی اور شکست کھیل کا حصہ ہے لیکن آپ نے خوب محنت کی اور مقابلہ کیا اور اس پر آپ کو شاباش دینا بنتا ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں ن لیگ نے کم بیک کیا ہے اور عام انتخابات میں کھوئی ہوئی نشست این اے 131 واپس حاصل کر لی ہے جبکہ مجموعی طورپر 4 قومی اسمبلی کی سیٹیں جیت لی ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کی چھ اور ایک سوات سے بھی سیٹ پر کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
تاہم گزشتہ روز نوازشریف اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے شاہد خاقان عباسی کے حلقے این اے 124 میں آئے تو اپنا شناختی کارڈ بھول آئے تاہم شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث انہیں ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
The post ضمنی انتخاب میں نشستیں جیتنے پر نوازشریف سے خوشی چھپائی نہ جا سکی ، کس رہنما کی کمر پر تھپکی دے ڈالی ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2IYzdjD
via IFTTT

No comments:
Write komentar