Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 16 October 2018

“لاہور میں سموگ کی بڑی وجہ ن لیگ کا یہ کام ہے ۔۔۔۔” تحریک انصاف نے ایسا الزام عائد کردیا کہ لاہوریوں کا غصہ انتہا کو پہنچ جائے گا

 

لاہور (ویب ڈیسک) مشیر وزیر اعظم برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے الزام عائد کیا کہ نون لیگ کی حکومت نے پچھلے دس سالوں میں لاہور شہر میں میگا ڈویلپمنٹ منصوبوں کی آڑ میں70فیصد سے زیادہ سبزہ اور درخت ختم کردیئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک امین اسلم نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لئے 14نکات پر مبنی ایکشن پلان تیارہے ، اس مقصد کے لئے تحصیل کی سطح پر کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو کہ متوقع سموگ کی صورتحال کو مانیٹرکررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کی روک تھام کے لئے ٹری پلانٹیشن ، سالڈویسٹ مینجمنٹ ، لیکوڈ ویسٹ مینجمنٹ، سینی ٹیشن اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فضا میں آلودگی کی سطح کو مانیٹر کرنے کے لئے لاہور میں 11مانیٹرنگ سٹیشن قائم کردیئے گئے ہیں جن میں سے ایک سٹیشن بھارتی پنجاب کی سرحد کے قریب نصب کیا گیا ہے تاکہ بھارتی پنجاب سے آنے والے فصلوں کے مڈ جلانے کے نتیجہ میں آنے والے دھوئیں کو مانیٹرکیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کی وجوہات میں اینٹوں کے بھٹوں کا دھواں ، گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ، انڈسٹریز کا دھواں اور فصلوں کے مڈ جلانے سے پیدا ہونے والا دھواں شامل ہے ان سب وجوہات کو کنٹرول کئے بغیر سموگ کی روک تھام مشکل ہے۔تاہم وزیر اعظم عمران خان کے وژن ور مشورے کے مطابق صوبے سے سموگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے۔

اس موقع پر ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ بھٹہ ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ماہ 20اکتوبر سے 30اکتوبر کے درمیان بھٹے بند رکھے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 25کروڑ روپے کا فنڈ قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کی مدد سے اگلے سال زگ زیگ ٹیکنالوجی کے ذریعے اینٹوں کے بھٹوں کا 60فیصد تک دھواں کم کیا جاسکے گا۔ نیپال میں اس قسم کے بھٹے قائم کرکے فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں مدد لی گئی ہے۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ لاہور کے اردگرد فصلوں کے مڈ جلانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سموگ کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے میں میڈیا بڑھ چڑھ کر حکومت کی کوششوں میں ہاتھ بٹائے اور سوسائٹی بھی اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں سموگ ڈیسک قائم کئے جارہے ہیں تاکہ سموگ کی وجہ سے استھما کا شکار ہونے والے مریضوں کا بروقت علاج کیا جاسکے۔ حکومت چہرے پر لگانے والے ماسکس کی وافر مقدار میں فراہمی کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے ۔ علاوہ ازیں سموگ کے دنوں میں سکول بند کرنے یا کھلے رکھنے کے بارے میں بھی بروقت فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے آنے والے دھویں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے دفتر خارجہ کی سطح پر بھارتی حکومت سے بات چیت کی جارہی ہے۔

The post “لاہور میں سموگ کی بڑی وجہ ن لیگ کا یہ کام ہے ۔۔۔۔” تحریک انصاف نے ایسا الزام عائد کردیا کہ لاہوریوں کا غصہ انتہا کو پہنچ جائے گا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Otk4wT
via IFTTT

No comments:
Write komentar