لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بس سروس لاہور سے کاشغر کے درمیان شروع ہو گی۔ بس دو دن میں لاہور سے براستہ خنجراب سرحد چائنہ جائے گی۔ بس سروس کا نام سی پیک پسینجر بس سروس رکھا گیا۔
بس سروس اگلے ماہ کے آخر یا دسمبر کے پہلے ہفتے سے شروع کر دی جائے گی۔ بس کے پاکستانی مسافروں کو چین کا ویزہ اور ریٹرن ٹکٹ اپنے پاس رکھنا ہو گا۔
لاہور سے کاشغر اور کاشغر سے لاہور کا کرایہ 23000 روپے ہو گا۔ یک طرفہ کرایہ 13000روپے مقرر کیا گیا ہے۔ بسوں پر شجاع ایکسپریس کا لوگو ہو گا۔ بس مسافروں کو تین وقت کا کھانا اور چائے بھی سرو کی جائے گی۔ خنجراب بارڈر پر رات ٹھہرانے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔
The post پاک چائنہ بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2P09VrA
via IFTTT



No comments:
Write komentar