Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 30 October 2018

سعودیہ کا خاشقجی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت قتل کرنے کا اعتراف

 

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے وزير خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے خاشقجی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ترک وزير خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے اٹارنی جنرل سعود المعجب آج ترکی کے دورے پر ہیں جس نے اعتراف کیا ہے کہ خاشقجی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت قتل کیا گیا ہے۔ ترک وزير خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ خاشقجی کے قتل میں ملوث تمام افراد سعودی عرب میں گرفتار ہو چکے ہیں اور ان افراد نے خاشقجی کو کسی اہم شخصیت کے حکم پر قتل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خاشقجی کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے حکم پر ترکی کے شہر استنبول میں 2 اکتوبر کو بہیمانہ طور پر قتل کیا گیا جبکہ خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب کو عالمی سطح پر شدید رسوائی اور بدنامی کا سامنا ہے۔

The post سعودیہ کا خاشقجی کو پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت قتل کرنے کا اعتراف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2zduINQ
via IFTTT

No comments:
Write komentar