مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینی گورنر عدنان غیث اور انٹیلی جنس ڈائریکٹر کرنل جہاد فقیہ کو اغو ا کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلسطینی گورنر عدنان غیث بیت المقدس میں موجود اپنی رہائش گاہ سے نکلے، تھوڑی دور پہنچنے کے بعد اسرائیلی فوج کی تین گاڑیوں نے ان کا راستہ روکا اور انہیں گاڑی سے اتار کر فوجی جیپ میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ادھر اسرائیلی فورسز نے بیت المقدس میں فلسطینی انٹیلی جنس ڈائریکٹر کرنل جہاد الفقیہ کو بھی زبردستی اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔
سینئر فلسطینی عہدیداروں کی گرفتاری کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ادھر اسرائیل کی جانب سے غزہ کی سرحدی گزر گاہوں کو مقامی افراد اور سامان کی آ مد و رفت کے لیے اتوار کو ایک مرتبہ کھول دیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع اویوگڈور لیبرمان کے مطابق یہ فیصلہ غزہ میں پرتشدد کارروائیوں میں کمی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ چار روز قبل سرحد بند کرنے کا فیصلہ فلسطینی علاقے سے ایک راکٹ حملے کے بعد کیا گیا تھا۔
The post بیت المقدس: فلسطینی گورنر اور انٹیلی جنس ڈائریکٹر اغوا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2AnwgXd
via IFTTT


No comments:
Write komentar