لاہور(ویب ڈیسک )پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ’’ اے پی سی‘‘ کے نام پر ’’کریشن بچاؤ‘‘ مہم میں شریک تین رکنی ٹھیگوں کا ٹولہ احتساب سے نہیں بچ سکتا ‘عوام جانتے ہیں کہ ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کر کے منی لانڈرنگ کے ذریعے کریشن کا مال ٹھکانے لگانے والوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے ۔بیرون ممالک اربوں کھربوں روپے کے انبار لگانے والوں نے پاکستان کے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم اور ملک کو کنگال کر دیا ہے۔اب کسی اے پی سی یا این آر او کے لبادے میں جان نہیں چھوٹے گی اور نہ ہی بے وقت کی راگنی عوام کو گمراہ کیا جاسکے گا۔
راولپنڈی میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور مسٹر زرداری کا اکٹھ جوڑ کسی جمہوریت یا ملک و قوم کے لیے نہیں بلکہ اپنے غیر قانونی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن سے پاکستان تحریک انصاف کی جیت ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اپنی شکست کا بدلہ ملک میں احتجاجی سیاست سے قومی ترقی اور معاشی استحکام میں روڑے اٹکاکر لینا چاہتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم مملکت خداداد ہے جس کی قیادت ایک ایسی شخصیت وزیراعظم عمران خان کے ہاتھ میں ہے جس نے خدائے بزرگ و برتر کے سوا کسی سے ڈرنا اور جھکنا نہیں سیکھا اور نہ ہی حکومت مخالفانہ پراپیگنڈہ سے انہیں زیر کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سعودی عرب کے کامیاب ترین دورے نے سیاسی مخالفین پر برق گرادی ہے اور جس طرح عوامی جمہوریہ چین ،متحدہ عرب امارات اور ملائشیاء سے مثبت اشارے مل رہے ہیں۔انشاء اللہ بہت جلد ان ممالک میں بھی پاکستان کی معاشی ترقی کے پیکج طے پاجائیں گے اور اس کے بعد پاکستان میں سابق حکومتوں کا پیدا کردہ معاشی بحران بھی ٹل جائے گا اور لٹی ہوئی دولت کی بھی واپسی ہوگی۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا جن ناکام اور مفاد پرست سیاسی عناصر نے پاکستان کی سلامتی ،استحکام اور معیشت کو داؤ پر لگایا آج وہ انصاف کے کٹہرے میں ہیں اور اپنی ناجائز کمائی کو بچانے کے لیے غیر سیاسی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دروغ گوئی ،اقرباء پروری،لوٹ مار اور کرپشن کی سیاست کا دور اب گزر گیا ہے اور کوئی سازش حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور اے پی سی کے نام پر معاشی ترقی کو سبوتاژ کرنے والوں کو منہ کی کھانی بڑے گی اور اپوزیشن کچھ بھی کر لے عوام کرپشن بچاؤ مہم کا حصہ ہرگز نہیں بنیں گے۔
The post کرپشن بچاو مہم اور 3 ٹھگوں کا ٹولہ۔۔۔۔ فیاض الحسن چوہان کی شعلہ بیانی ان کے اپنے ہی گلے پڑ گئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2DdlmpP
via IFTTT

No comments:
Write komentar