Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 30 October 2018

سامنے یونان ہے۔۔۔۔۔ انسانی سمگلر نے پاکستانی نوجوانوں کو کراچی سے جہاز میں بٹھایا اور اس کے بعد ایسی جگہ چھوڑ کر فرار ہوگیا کہ آپ کو بھی جوانوں کی حالت پر رحم آئے گا

 

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان میں سادہ لوح شہریوں کو نت نئے انداز سے لوٹنے کا دھندہ عروج پر ہے۔ انسانی سمگلرز شہریوں کو سہانے خواب دکھا کر انہیں خوب لوٹتے ہیں۔ جبکہ ان کی داد رسی کو اعلیٰ حکام نہیں پہنچتے۔ ایسا ہی ایک واقعہ 13 پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ پیش آیا ۔

تفصیلات کے مطابق انسانی سمگلر 13 پاکستانی نوجوانوں کو یونان پہنچانے کا جھانسہ دے کر دریائے چناپ کے کنارے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ قومی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق انسانی سمگلر اندرون سندھ سے یونان جانے کے شوقین 13 افراد کو کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز سیالکوٹ لے آیا ۔ جہاں سے انہیں ڈالے میں بٹھا کر ترپال سے ڈھانپ دیا اور جلالپور جٹاں سے ہوتا ہوا دریائے چناب سے چوپالہ لے آیا ۔ وہاں اتار کر انہیں اشارے سے بتایا کہ سامنے یونان ہے، کشتی کے ذریعے ہمیں وہاں پہنچایا جائے گا۔ آپ تھوڑی دیر رکیں میں کھانا لے کر آتا ہوں، انہیں وہاں بٹھا کر خود فرار ہوگیا جبکہ وہ 13 افراد تمام رات دریائے چناب کے کنارے پڑے رہے۔

اخبار کے مطابق علی الصبح ایک ٹریکٹر ٹرالی والا دریا سے ریت بھرنے آیا تو ان افراد نے اس سے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور بارڈر کراس کرکے یونان میں داخل ہونا چاہتے ہیں اس نے بتایا کہ میں بھی پاکستانی ہوں اور یہ کوئی بارڈر نہیں دریائے چناب ہے اور دوسری طرف سیالکوٹ ہے۔

The post سامنے یونان ہے۔۔۔۔۔ انسانی سمگلر نے پاکستانی نوجوانوں کو کراچی سے جہاز میں بٹھایا اور اس کے بعد ایسی جگہ چھوڑ کر فرار ہوگیا کہ آپ کو بھی جوانوں کی حالت پر رحم آئے گا appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.



from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Jo5l0g
via IFTTT

No comments:
Write komentar