لاہور(ویب ڈیسک ) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت کسانوں کی خوشحالی کی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرے گی مالی بحران کے با وجود کسان دوست بجٹ پیش کیا گیا اور صوبائی بجٹ میں کسانوں کو اڑھائی لاکھ بلا سود قرضوں کی فراہمی کے لیے 15ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پنجاب سیڈ کارپوریشن فارم پیرووال پر گندم کی کاشت کے لیے بیج تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب رواں سال سورج مکھی کی کاشت کے فروغ کے لیے فی ایکڑ بیج پر 5ہزار روپے سبسڈی دے گی جبکہ آئندہ سال تیل پیدا کرنے والی دیگر فصلوں کے بیجوں پر بھی سبسڈ ی دی جائے گی حکومت پنجاب نے وزیر اعظم پاکستان سے کسانوں کے لیے نئے ٹریکٹروں کی زیادہ قیمتوں کے پیش نظر بیرون ملک سے سکینڈ ہینڈ ٹریکٹر ز منگوانے کی درخواست کی ہے زراعت کی ترقی کے بغیر ہم ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل نہیں ہو سکتے ۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر مزید کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن امسال کاشت کاروں کو گندم 8لاکھ 75ہزار من،کپاس ایک لاکھ من اور چاول کا 85ہزار من بیج فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کی خوشحالی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے معیاری زرعی ادویات کھادوں کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ملاوٹ مافیا کے خلاف حکومت پنجاب زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ کسان دوست بجٹ میں موجودہ مالی سال کے لیے 93ارب روپے مختص کیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ رواں سال گنے کی کریشنگ بروقت شروع کی جائے گی اور کاشتکاروں کو مقررہ سپورٹ پرائس کے مطابق ادائیگیاں یقینی بنائے جائیں گی صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ زرعی برآمدات کو بڑھانے کے لیے متعدد نئے منصوبے بھی شروع کیے جا رہے ہیں۔
اس موقع پر ایم پی اے سلیم لابر،ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری،ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن وحید اختر انصاری،ڈائریکٹر فارم زاہد اسحاق،سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،رضا حیات ہراج،اکبر حیات ہراج،عبدالرزاق نیازی،عارف زمان قریشی،پنجاب سیڈ کارپوریشن اور محکمہ زراعت کے افسران،کاشتکار اور ڈیلرز تنظیموں کے نمائندگان احمد رضا قادری،سمیت گندم کے کاشت کاروں نے شرکت کی۔تقریب سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری،ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن،وحید اختر انصاری،ڈائریکٹر فارم زاہد اسحاق،چیئرمین انجمن کاشتکاراں پنجاب رانا افتخار احمد،ڈیلرز کے نمائندہ احمد رضا قادری،ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر آصف مجید نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کے اختتام پر پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ڈیلرز نے سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے ۔
The post پنجاب حکومت نے کسانوں کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے۔۔۔۔ کون سے کسان مستفید ہوں گے؟ حتمی خبر آگئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2Jo6SU3
via IFTTT

No comments:
Write komentar