اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر اعظم سواتی کا فون نہ سننے والے آئی جی اسلام آباد کا معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کے معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وزارت داخلہ نے فوری ایکشن لیا اور آئی جی اسلام آباد جان محمد کو وطن واپس بلا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد جان محمد 2 نومبر تک کورس کیلئے ملائشیا کے دورے پر ہیں، ان کے تبادلے کے بعد کی گھمبیر صورت حال کے پیش نظر وزارت داخلہ نے جان محمد کی وطن واپسی کا لیٹر جاری کر دیا، اور انہیں فی الفور اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ خصوصی مراسلے میں جان محمد کو فوری طور پر بطور آئی جی اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی ہدایت کر دی، سپریم کورٹ نے آئی جی کی تبدیلی کا وزیراعظم کا زبانی حکم معطل کیا تھا۔جس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے شدید برہمی کا اظہار بھی کیا تھا۔ میاں ثاقب نثار کا کہناتھا کہ ہم ایک اور بزدار کیس نہیں بننے دیں گے۔ ضرورت پڑی تو وزیر اعظم عمران خان کو بھی طلب کرلیں گے۔
دوسری طرف اعظم سواتی نے آئی جی اسلام آباد کے معاملے پر بدھ کو پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بم دھماکے میں اڑانے کی دھمکی دی گئی، ملازمین پر حملے کے بعد ڈی ایس پی، ایس ایس پی،اور پھر آئی جی سے رابطہ کیا، اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے 22 گھنٹے تک فون سننا گوارا نہ کیا۔سپریم کورٹ نے گذشتہ روز از خود نوٹس کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد جان محمد کی تبدیلی کا وزیراعظم کا زبانی حکم معطل کر دیا تھا۔
The post وفاقی وزیر اعظم سواتی کی خواہش پر تبدیل کئے گئے آئی جی اسلام آباد اس وقت کہاں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟بڑی خبر آگئی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2DcKa15
via IFTTT

No comments:
Write komentar