Technology

Ads

Most Popular

Tuesday, 30 October 2018

’ہمت ہے تو این آر او مانگنے والوں کا نام بتائیں‘نواز شریف

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے این آر او کے لیے کسی سے رابطہ نہیں کیا، اگر ہمت ہے تو این آر او مانگنے والوں کے نام بتائے جائیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے قید تھا، اپنی اہلیہ کے ساتھ آخری وقت نہ گزارنا ہمیشہ یاد رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے کسی سے این آر او کے لیے رابطہ نہیں کیا، جو لوگ این آر او کی بات کر رہے ہیں وہ ہمت کر کے ان لوگوں کا نام بھی لیں جنہوں نے این آر او مانگا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کے بارے میں نواز شریف نے کہا کہ ’مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات میں جو بات ہوئی ہے اسے یہاں نہیں بتا سکتا‘۔

گزشتہ روز ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ جاتی امرا آنے پر انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو صاف پانی کیس میں دفتر بلا کر آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں گرفتار کر لیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے معاملے میں کچھ نہیں ملا تو پھر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات سامنے آنے لگے۔

سابق وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پر ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہیں ہے، انہوں نے جس طرح بطور وزیرِ اعلیٰ کام کیا ہے اس کی تاریخ پاکستان میں نہیں ملتی۔

انہوں نے قوم کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال کر اور موسم سے بے پرواہ ہو کر کام کیا لیکن آج ان کی محنت کے ثمرات یہ ہیں کہ انہیں نیب نے گرفتار کر لیا۔مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ ’قوم ملکی حالات دیکھ رہی ہے اور ان سے بہتر انداز میں واقف ہے‘۔

The post ’ہمت ہے تو این آر او مانگنے والوں کا نام بتائیں‘نواز شریف appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.



from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2Prtwk4
via IFTTT

No comments:
Write komentar