یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) صہیونی وزیر اعظم کے عمان دورے کے بعد اسرائیلی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ نے اس ریاست کے بحرین کے ساتھ بھی باہمی تعلقات کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کا انکشاف کیا ہے۔
صہیونی ریاست نے حالیہ دنوں عرب ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات کی بحالی کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ چنانچہ اسرائیلی وزیر اعظم کے حالیہ عمان دورے کے بعد روزنامہ ‘یدیعوت احرونوت’ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل اور بحرین کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے خفیہ گفتگو ہو چکی ہے۔
اس اخبار نے مزید لکھا ہے کہ مبینہ گفتگو کا مقصد دو طرفہ خفیہ تعلقات کا اعلان اور نیتن یاہو کے عنقریب بحرین دورے کے لیے مقدمات کی فراہمی تھا۔
اسرائیلی اخبار نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اسرائیل عرب ممالک کے ساتھ روابط کو معمول پر لا کر امریکی امن منصوبے ‘صدی کی ڈیل’ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ نیتن یاہو نے چند روز قبل کہا تھا کہ ‘صدی کی ڈیل’ منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا واحد راستہ عرب ممالک کو اپنی مٹھی میں لینا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی وزیر اعظم نے اپنی اہلیہ اور دیگر اعلیٰ حکومتی کارندوں کے وفد کے ہمراہ گزشتہ جمعرات کو عمان کا دورہ کیا جہاں سلطان قابوس نے ان کا استقبال اور دوطرفہ تعلقات کی بحالی اور علاقائی مسائل پر گفتگو کی۔
The post منامہ اور تل ابیب کے درمیان خفیہ گفتگو، نیتن یاہو کے بحرین دورے کے مقدمات فراہم appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2zf0LNv
via IFTTT


No comments:
Write komentar