لاہور(ویب ڈیسک ) انقلابی شاعر حبیب جالب کے اشعار سیاست دانوں کی تقاریر میں لازم و ملزوم ہیں۔ ہر سیاست دان اپنے خطاب کا آغاز اور اختتام انہی کے انقلابی کلام سے کرتا ہے ۔ لیکن ان کی اولاد کی جانب کسی سیاست دان نے کبھی توجہ نہیں دی۔ انقلابی شاعر کا سارا خاندان کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہا ہے۔
طاہرہ حبیب جالب انقلابی شاعر کی صاحبزادی ہیں ۔ جو اپنے گھر کا خرچ چلانے کے لئے آن لائن ٹیکسی سروس “کریم ” سے وابستہ ہیں۔ اس سے کمائی گئی رقم سے انتہائی مشکل سے گزارہ ہورہا ہے۔ موجودہ مہنگائی کی لہر نے جہاں غریب طبقے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ وہیں اس کی ذد میں جالب کا خاندان بھی آیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر طاہرہ حبیب نے لکھا کہ انتہائی پریشانی کا مقام ہے کہ میرا بجلی کا بل پچھلے دو مہینوں سے بہت زیادہ آ رہا ہے دو ماہ پہلے 63253 روپے بل آگیا جس کی اقساط جمع کروائیں جس کے بعد بل 22326 ہو گیا ۔ لیکن موسم تبدیل ہونے کے باوجود اس ماہ کا بل 31267 آیا ہے ۔ طاہرہ حبیب کے مطابق پچھلے بقایا جات ملا کر اب موجودہ بل 78527 واجب الادا ہے۔ دختر حبیب جالب کا مزید کہنا تھا کہ میں اس وقت تقریبا اڑھائی مرلہ کے پورشن میں رہائش پذیر ہوں ، جہاں عموما واشنگ مشین چلتی ہے نا ہی زیادہ استری۔ اے سی تو ویسے ہی چلاتے ڈر لگتا ہے سو بند رہتا ہے بس دیوار پر لگا ہے اور اپنے دل کو تسلی دی ہے کہ اے سی ہے۔
طاہرہ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں اتنا بل بھیجنا بہت زیادتی ہے۔ آپ سب جانتے ہیں کہ میں خود اپنا روزگار ”کریم” چلا کر مہیا کرتی ہوں۔ کہاں سے اتنا بل ادا کروں جو مزید قسطیں کروانے کے بعد ابھی بھی 27000 ہے مگر اگلی بار کے لیے پھر منہ کھولے ہوئے ہے۔طاہرہ حبیب نے چیک کرنے کی بھی درخواست دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ یہ زیادتی پہلے بھی ہو چکی ہے کہ میرے میٹر میں کسی نے تاریں لگا کر میرے میٹر سے بجلی چوری کی اور مجھے یہی لگتا ہے کہ اب بھی بجلی چوری ہوئی ہے۔ آج قسطیں کروانے کے دوران جتنا عذاب برداشت کیا ہے بیان سے باہر ہے منت سماجت کر کر کے حالت پتلی ہو گئی ہے پھر بھی بل 27000 غریب آدمی کہاں جائے کیسا دور ہے کہ میرے جیسے سفید پوش لوگوں کا بھرم بھی جارہا ہے۔انقلابی شاعر کی بیٹی طاہر ہ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ کہاں جاؤں کچھ سمجھ نہیں آ رہا۔ طاہرہ حبیب کی حالت زار موجودہ حکمرانوں اور جالب کے مداحوں کیلئے باعث شرمندگی ہے۔ وہ شاعر جس نے اپنی ساری زندگی جدوجہد میں گزاری ۔ جس نے آمروں کے مصائب برداشت کرتے ہوئے قوم کو جمہوریت اور آزادی اظہار کا حوصلہ دیا۔ اس کے خاندان کی حالت پر غور نہ کرنا ہمارے لئے لمحہ دفکریہ ہے۔
The post جب راج کرے گی خلق خدا : تخت بھی گرا دیے گئے ، تاج بھی اچھال دیے گئے مگر ۔۔۔۔حبیب جالب کی بیٹی گزراوقات کے لیے لاہور کی سڑکوں پر کیا کرتی نظر آتی ہے ؟ جان کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائیں گی appeared first on Hassan Nisar Official Urdu News Website.
from Hassan Nisar Official Urdu News Website https://ift.tt/2NJLZ6z
via IFTTT

No comments:
Write komentar