برازیلیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل کے صدارتی انتخابات میں ورکرز پارٹی کے امیدوار فرنینڈو ہیڈڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا، سوشل لبرل پارٹی کے جیئر بول سونیرو برازیل کے نئے صدر بن گئے۔
جئیر بول سونیرو کو 55 فیصد ووٹوں سے کامیابی ملی جبکہ ان کے مخالف امیدوار فرنینڈوو ہیڈڈ کو چوالیس فیصد ووٹ ملے۔ نتائج کے بعد سوشل پارٹی کے حامی ریوڈی جینرو میں جمع ہو گئے اور فتح کا جشن منایا۔خیال رہے کہ برازیل میں دو ہزار تین سے دو ہزار سولہ تک حکومت کرنے والی جماعت ورکر پارٹی کو کرپشن الزمات کا سامنا رہا ہے۔
The post جیئر بول سونیرو برازیل کے نئے صدر بن گئے appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2AAr6Y3
via IFTTT


No comments:
Write komentar