صنعا (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی فوجی اتحاد نے بمباری اور گولہ باری کر کے مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ شہر کے الدریہمی کے ایک اسپتال کو مریضوں اور عملے کے افراد سمیت تباہ کر دیا۔
یمن کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سعودی فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں اور بحرینی جہازوں نے فضا اور سمندر سے مذکورہ اسپتال کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں مذکورہ استپال مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
کہا جا رہا ہے کہ اس حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کا فوری طور پر اندازہ لگانا ممکن نہیں ہے کیونکہ جارح سعودی اتحاد کے فوجی، امدادی کارکنوں اور ایمبولنسوں کو جائے وقوعہ کے قریب جانے سے روکنے کے لیے مسلسل حملے کر رہے ہیں۔
سعودی حکومت کے قائم کردہ فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں نے دو اگست کو بھی صوبہ الحدیدہ کے الثورہ اسپتال پر بمباری کی تھی جس میں کم سے کم ساٹھ عام شہری شہید اور سو سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
The post سعودی عرب نے یمن کا اسپتال مریضوں اور عملے سمیت تباہ کر دیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2ITeZYO
via IFTTT


No comments:
Write komentar