یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کا ایک اور گھناونا اقدام سامنے آ گیا، جبری اقدام اٹھاتے ہوئے غزہ کو تیل کی فراہمی معطل کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع لائبرمین نے اس سلسلے میں اہم اعلان کر دیا ہے کہ غزہ کو مستقبل قریب میں ایندھن کی فراہمی کو معطل کیا جا رہا ہے۔
گزشتہ دنوں مظاہرے کے دوران بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں برس اب تک مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک سو اکانوے افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مظاہروں کے دوران ایک اسرائیلی کو بھی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔
The post اسرائیل کا گھناؤنا اقدام، غزہ میں تیل کی فراہمی معطل appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2NGpOhp
via IFTTT


No comments:
Write komentar