ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ترکی میں جلاوطن صحافی جمال خاشقجی کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے ہلاک کیا ہے۔
العالم نے ترک اخبار ینی شفق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب پر تنقید کرنے والے سعودی صحافی کو محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے قتل کیا ہے۔ خاشقجی چند روز قبل استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں اپنی شادی سے متعلق دستاویز درست کرنے کے لئے گئے تھے اور اس وقت سے اب تک وہ لاپتہ ہیں۔
ترک پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق خاشقجی کو سعودی قونصلخانہ میں ہلاک کر دیا گیا ہے اور سعودی عرب اس سلسلے میں تعاون کرنے سے گریز کر رہا ہے۔
The post سعودی صحافی کو ولیعہد محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے ہلاک کیا appeared first on Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ.
from Iblagh News | حقائق تک رسائی اور ان کا ابلاغ https://ift.tt/2pTzcVA
via IFTTT


No comments:
Write komentar